یوکرائنی تنازعہ، صدر پوٹن کی حکمت عملی نہیں بدلی، برطانوی وزیر خارجہ

پیر 9 مارچ 2015 09:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء)برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن کے تنازعے میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے دن لندن میں ایک نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے البتہ تسلیم کیا کہ یوکرائن کے شورش زدہ علاقوں میں تشدد میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔ ہیمنڈ کے بقول منسک معاہدے کے تحت تشدد کم ہوا ہے لیکن وہ صدر پوٹن کے موٴقف میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ سکے ہیں۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ ماسکو حکومت مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں کی مدد کر رہی ہے جبکہ پوٹن ایسے الزامات مسترد کرتے ہیں۔