پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال
تازہ ترین : 1

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال ہوگیا ہے۔ وزیرِداخلہ کے حکم پر ایف آئی اے نے مفرور مجرم رضوان حبیب کو آٹھ ماہ بعد ایکواڈور سے گرفتارکرلیا۔قتل کا مجرم برطانیہ سے سزا یافتہ ہے جسے دو ہزار دس میں ایک معاہدے کے تحت عمرقید کی بقیہ سزا کاٹنے کیلئے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان پہنچنے کے چند دن بعد ہی مجرم کو غیرقانونی طور پررہاکر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد برطانیہ نے 2012 میں مجرموں کے اپنے ملکوں میں سزا کاٹنے کا معاہدہ معطل کردیا تھا۔وزیرِداخلہ کے احکامات پر ملزمان کے فرار میں مدد دینے والے وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا تھا۔ جس کے بعد تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال کردیا گیاہے۔

وقت اشاعت : 09/03/2015 - 10:13:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں