بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے آخر میں پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو 28 مارچ کو کراچی پہنچیں گے جس کے بعد ان کا ایک روزہ دورہ لاہور بھی متوقع ہے ، 3 اپریل کو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ کارکنان سے خطاب بھی کریں گے

پیر 9 مارچ 2015 10:09

کراچی/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء)پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے آخر میں پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 28 مارچ کو کراچی پہنچیں گے جس کے بعد ان کا ایک روزہ دورہ لاہور بھی متوقع ہے جب کہ 3 اپریل کو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے پیپلزپارٹی کے امور اور سندھ میں طرز حکمرانی پر پارٹی قیادت سے اختلافات تھے جس کے باعث وہ گزشتہ 4 ماہ سے لندن میں مقیم ہیں۔