لاہور، آصف زرداری اور سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، جمہوری عمل کے تسلسل اورمفاہمتی عمل کوجاری رکھنے پراتفاق

پیر 9 مارچ 2015 10:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری اورجماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،دونوں رہنماوٴں نے جمہوری عمل کے تسلسل اورمفاہمتی عمل کوجاری رکھنے پراتفاق کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اتوارکوپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرنے سراج الحق کوفون کیا،دونوں رہنماوٴں نے چیئرمین سینٹ اورڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی ،آصف علی زرداری نے سراج الحق سے تعاون مانگ لیا،چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے پیپلزپارٹی کاساتھ دینے کوکہا،دونوں رہنماوٴں کے درمیان 25منٹ تک بات چیت ہوئی

متعلقہ عنوان :