وزیر اعظم نواز شریف کی جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار فتح پر ٹیم اور قوم کومبارکباد ،کھلاڑیوں نے فتح حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی ،مبارکباد کے مستحق ہیں، شہباز شریف،زیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے میچ اپنی رہائش گاہ رائے ونڈ میں دیکھا ،مصباح الیون کیلئے دعا گو ہوں،ٹیم کی شاندار کامیابی سے اب ورلڈ کپ جیتنے کے چانس بنا دیئے ہیں ،عمران خان ،قومی ٹیم کی شاندار فتح پر آصف زرداری ، الطاف حسین ،شاہ محمود قریشی ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی بھی ٹیم اور قوم کو مبارکباد

اتوار 8 مارچ 2015 09:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف میچ رائے ونڈ میں دیکھا،پاکستانی ٹیم کی شاندار پرفارمنس اور جیت پر قومی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے،ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والے میچ اپنی رہائش گاہ رائے ونڈ میں دیکھا ۔

پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور پرفارمنس کی تعریف کی اور جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت پر قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سخت محنت کی اور کھلاڑیوں نے شاندار باؤلنگ کرائی جس سے پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو ہر شعبہ میں مزید محنت کی ضرورت ہے تا کہ ورلڈ کپ کے میچز میں کامیاب حاصل ہو سکے ۔

عمران خان نے قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الیون کے لئے دعا گو ہیں،قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی نے اب ورلڈ جیتنے کے چانس بنا دیئے ہیں،تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔دریں اثناء ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر ٹیم اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے ۔