ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ہی سرفراز کی آل راؤنڈر پرفارمنس ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے کے کوارٹر فائنل کیلئے امکانات روشن کرلئے ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 222 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس کے تحت جنوبی افریقہ کو 232 رنز کا ٹارگٹ ملا ، افریقہ 202رنز بنا کر آؤٹ ، سرفرا ز نے شاندار 49رنز اور وکٹ کے پیچھے 6کیچ لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 85 گیندوں میں 56 رنز سکور بنا کر انٹرنیشنل کیریئر میں اپنے 5ہزار رنز مکمل کرلئے ، شاہد آفریدی نے 22رنز بنا کر انٹرنیشنل کیریئر میں 8ہزار رنز مکمل کئے ، یونس خان نے 37رنز بنائے ، افریقہ کی جانب سے ڈی ویلیئرز نے سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں میں 77 رنز بنائے مگر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے ، لیفٹ آرم پیسرز محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے3,3 وکٹیں حاصل کیں،فتح سے پاکستان اپنے پول میں تیسرے نمبر پر آگیا ، کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے امکانات روشن

اتوار 8 مارچ 2015 09:51

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 222 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس کے تحت جنوبی افریقہ کو 232 رنز بنانے تھے۔جنوبی افریقہ جواب میں 202 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی، سرفرا ز کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس 49رنز کے ساتھ 6کیچ لیکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،فتح کے ساتھ ہی پاکستان اپنے پول میں تیسرے نمبر پر آگیا ،جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ہی تھے جنھوں نے پاکستان کو پریشان کیا۔

ڈی ویلییرز نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ کپ میچوں میں 1000 رنز کا ریکارڈ صرف بیس میچوں میں برابر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل خان نے ایک مگر ڈی ویلیئرز کی اہم وکٹ حاصل کی۔محمد عرفان نے دوسری گیند ہی پر ڈی کوک کو آوٴٹ کیا۔ ڈی کوک اس ورلڈ کپ میں اب تک اچھی بیٹنگ نہیں کر پائے ہیں۔

پاکستان کو دوسری کامیابی 67 کے مجموعی سکور پر ملی جب راحت علی نے ڈو پلیسی کو 27 کے انفرادی سکور پر آوٴٹ کیا۔ہاشم آملہ نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 26 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین نے دس اوورز میں 30 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں پاکستان کو جلد ہی ایک اور وکٹ ملی جب وہاب ریاض نے روسو کو صرف چھ رنز پر آوٴٹ کیا۔

راحت علی نے ملر کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔جنوبی افریقہ کو ایک اور نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب محمد عرفان کی گیند پر ڈومینی کیچ آوٴٹ ہوئے۔ ان کا کیچ وہاب ریاض نے پکڑا۔محمد عرفان نے تیسری وکٹ اس وقت حاصل کی جب سٹین 16 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ایبٹ جو پراعتماد بیٹنگ کر رہے تھے کو راحت علی نے 12 رنز پر آوٴٹ کیا۔ یونس خان نے سلِپ میں شاندار کیچ پکڑا۔

ڈی ویلیئرز نے سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں میں 77 رنز بنائے۔ ان کو سہیل خان نے آوٴٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاکستان 47 ویں اوور میں 222 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٴٹ ہو گئی۔پہلے 37ویں اوور اور پھر 41 ویں اوور میں میں بارش کے باعث میچ روکا گیا۔ جس کے باعث میچ 47 اوورز کا کر دیا گیا۔

شاہد آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں اپنے آٹھ ہزار رنز مکمل کر لیے۔مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنے 5000 روز مکمل کر لیے ہیں۔ مصباح نے 73 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے احمد شہزاد کو آوٴٹ کر دیا۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 30 رنز تھا جو موجودہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین اوپننگ پارٹنرشپ تھے۔

اس سے پہلے پاکستان کی سب سے بہترین اوپننگ پارٹنرشپ 11 رنز کی تھی۔مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنے 5000 روز مکمل کیے جنوبی افریقہ نے ابتدائی اوروں میں کامیابی نہ ملنے دو اطراف سے فاسٹ بولروں کو ہٹا کر اپنے دونوں سپنروں، عمران طاہر اور جے پی ڈومنی کو بولنگ کے لیے بلایا ہے۔پاکستانی بیٹسمینوں سپنروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کھل کر شاٹس کھیلے۔

سرفراز احمد نے جے پی ڈومنی کے ایک اوور میں تین چھکے لگائے۔ سرفراز احمد ایک تیز رن لیتے ہوئے رنز آوٴٹ ہو گئے۔پاکستان نے اپنی تیسری وکٹ 27ویں اوور میں اس وقت گنوائی جب یونس خان 37 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔صہیب اچھا نہ کھیل سکے اور 16 گیندوں میں آٹھ رنز سکور کر کے ایبٹ کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے۔عمر اکمل پاور پلے کے دوران 20 گیندوں میں صرف 13 رنز بنا کر مورکل کے ہاتھوں آوٴٹ ہو گئے۔

شاہد آفریدی نے 15 گیندوں میں 22 رنز سکور کیے اور اس کے ساتھ انھوں نے ایک روزہ میچوں میں اپنے آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کیے۔وہاب ریاض پہلی گیند ہی پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کو عمران طاہر نے آوٴٹ کیا۔مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 85 گیندوں میں 56 رنز سکور کیے۔ ان کو سٹین نے آوٴٹ کیا۔راحت علی صرف ایک رن بنا کر سٹین کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے۔

سہیل خان تین رنز بنا کر مورکل کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین نے تین جبکہ ایبٹ اور مورکل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ناصر جمشید کو ڈراپ کر کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بطور اوپنر کھیلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ حارث سہیل ان فٹ ہونے کی وجہ یونس خان کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔جنوبی افریقہ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور بہاردین کی جے پی ڈومنی کو ٹیم میں دوبارہ جگہ دی ہے۔