الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات بارے 20ستمبرکا شیدول سپریم کورٹ میں جمع کراوئے جانے کے باوجود صوبائی حکومتیں گومگو کی کیفیت کا شکار ،پنجاب نے تاحال 90فیصد حلقہ بندیوں کا ریکارڈ جمع کروایا ، سندھ حکومت 10مارچ کو تمام تفصیلات جمع کروانے کی پابند

اتوار 8 مارچ 2015 10:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات بارے 20ستمبرکا شیدول سپریم کورٹ میں جمع کراوئے جانے کے باوجود صوبائی حکومتیں گومگو کی کیفیت کا شکار ہیں ،پنجاب نے تاحال 90فیصد حلقہ بندیوں کا ریکارڈ جمع کروایا ہے جبکہ سندھ حکومت 10مارچ کو تمام تفصیلات جمع کروانے کی پابند ہیں ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں 20ستمبر کا شیدول سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے اسکے باوجود صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں کا ریکارڈ تاحال الیکشن کمیشن میں جمع کروانے میں ناکام ہیں پنجاب حکومت کو جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی بعد ازاں فروری میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ بھی ہو چکی ہے اسکے باوجود پنجاب حکومت تاحال90فیصد ریکارڈ ہی جمع کروا سکی ہے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سندھ حکومت کو جمعرات کے روز ایک وارننگ لیٹر بھی لکھا گیا ہے جس میں سند ھ حکومت کو واضع طور پر کہا گیا ہے کہ 10مارچ تک سندھ میں تمام بلدیاتی حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا جائے ۔

(جاری ہے)

تاہم دونوں حکومتیں اس وقت گومگو کی کیفیت کا شکار ہیں اور بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے سنجیدہ نظر نہیں آتیں