بحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک کے درمیان پاور پلانٹ کا معاہدہ ،کراچی کی ترقی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، ملک ریاض

اتوار 8 مارچ 2015 09:59

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)بحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک کے درمیان پاور پلانٹ کا معاہدہ طے پاگیا،بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے،معاہدے پر دستخط کے الکٹرک کے سی ای او اور بحریہ ٹاؤن کے زین ملک نے کئے،تعمیر کئے جانے والے پاور پلانٹ سے بجلی بحریہ ٹاؤن کراچی کو فراہم کی جائے گی جبکہ اضافی بجلی کے الیکٹرک کے ذریعے کراچی شہر کو بھی فراہم کی جائے گی،اس طرح کراچی کو بجلی کی فراہمی میں درپیش کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ وہ کراچی کی ترقی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔انہوں نے کراچی بحریہ ٹاؤن کو 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی

متعلقہ عنوان :