میٹرو بس پراجیکٹ میں 1.2 ارب روپے کی بے ضابطگی‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

اتوار 8 مارچ 2015 09:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء) میٹرو بس پراجیکٹ میں 1.2 ارب روپے کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے اور یہ رقم پراجیکٹکنسلٹنٹ کو غیر ضروری طور پر ادا کی گئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر راولپنڈی اور چیئرمین میٹرو پراجیکٹ حنیف عباسی کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا کہ وہ پراجیکٹ کنسلٹنٹ نیسپاک کو انتہائی غیر معمولی فیس (2 فیصد پراجیکٹ لاگت) کی تحقیقات کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنے ایک خط میں 1.2 ارب روپے کی بے ضابطگی کا ذکر کیا تھا جو نیسپاک کو ادا کی گئی اور نیسپاک نے غلط فزیبلٹی رپورٹ تیار کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جب اس حوالے سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان حافظ محمد عرفان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس پراجیکٹ ایک شفاف پراجیکٹ ہے اور پراجیکٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر تمام ٹینڈرز کی تفصیلات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت اگر سچی ثابت ہوئی اور کوئی خامی پائی گئی تو سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :