پیپلز پارٹی کا چیئرمین سینیٹ عہدے کیلئے فاروق ایچ نائیک اور رحمن ملک کے ناموں پر غور شروع،پی پی رہنما روبینہ خالد کو ڈپٹی چیئرمین بنانے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی

اتوار 8 مارچ 2015 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ عہدے کیلئے فاروق ایچ نائیک اور رحمن ملک کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ پی پی رہنما روبینہ خالد کو ڈپٹی چیئرمین بنانے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کیلئے فاروق ایچ نائیک اور رحمن ملک کے ناموں پر حتمی مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی روبینہ خالد کو ڈپٹی چیئرمین بنانے کیلئے غور شروع کر دیا ہے ۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور اعتماد میں لینے کے لئے رابطے شروع کر دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :