نائیجیریا میں تین خود کش حملے ، 33 افراد ہلاک

اتوار 8 مارچ 2015 10:10

میڈغوری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)نائیجیریا کے شمالی شہر میڈغوری میں تین خود کش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملے ہفتہ کو ایک مصروف بازار میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے بقول بم دھماکو کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔ سیکورٹی حکام نے ابتدائی طور پر 33 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم اس تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن اس علاقے میں اسلامی شدت پسند بوکو حرام کے جنگجو ایسے کئی حملے کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :