پرامن افغانستان خطے اور اسلامی ممالک کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اشرف غنی، بڑے شہروں میں حالات انتہائی کشیدہ ہونے کے باوجود ذوالفقار آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔افغان صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب

اتوار 8 مارچ 2015 10:07

کابل ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء )افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ پرامن افغانستان خطے اور اسلامی ممالک کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا افغانستان سیاسی پختگی پر یقین رکھتا ہے پرامن افغانستان خطے اور اسلامی ممالک کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل افغانستان پراکسی جنگوں کے لئے ایک میدان تھا اس وقت بھی ملک کے بڑے شہروں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں لیکن ذوالفقار آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

امریکا کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اشرف غنی نے کہاکہ چین نے افغانستان کو تین سو بیس ملین ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ہم نے ملک کے تمام بینکوں کا جائزہ لیا ہے بینکوں میں نئی اصلاحات لائی جائے گی. متحدہ قومی حکومت ملک میں جاری مسائل سے لاپرواہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :