بھارت سے ویسٹ انڈیز کو شکست ،فیصلہ یو اے ای کے بعد رن ریٹ پر چلا گیا ، پاکستان کا ..
تازہ ترین : 1
بھارت سے ویسٹ انڈیز کو شکست ،فیصلہ یو اے ای کے بعد رن ریٹ پر چلا گیا ..

بھارت سے ویسٹ انڈیز کو شکست ،فیصلہ یو اے ای کے بعد رن ریٹ پر چلا گیا ، پاکستان کا سپر ایٹ کیلئے راستہ مزید آسان ہوگیا ، آئرلینڈ سے بھی آج اہم میچ ہوگا ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش میں کون سپر ایٹ مرحلے میں جائے گا اس کا پتہ 9مارچ کو چلے گا ، آئرلینڈ زمبابوے کو شکست دیکر ویسٹ انڈیز کو سپر ایٹ سے باہر کرسکتا ہے

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ 2015ء میں ویسٹ انڈیز کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اب یو اے ای سے میچ جیتنے کے بعد رن ریٹ پر ہوگا ، پاکستان کا کوارٹر فائنل میں راستہ مزید ہموار ہوگیا آج آئرلینڈ سے میچ بھی جیتنا ضروری ہے میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کا رن ریٹ ویسٹ انڈیز سے بہتر ہوگا ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش میں کون سپر ایٹ مرحلے میں جائے گا ،9مارچ کو پتہ چلے گا ، ورلڈ کپ کرکٹ کے گروپ بی میں بھارت اور جنوبی افریقہ سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں تاہم باقی دو ٹیموں کا ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا ویسٹ انڈیز کی ٹیم5 میچ کھیلنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ادھر پاکستان کا آج جنوبی افریقہ سے ٹکراؤ ہے اور پاکستان بھی ویسٹ انڈیز کی طرح جنوبی افریقہ سے میچ جیت کر سپر ایٹ تک رسائی کو ممکن بنا سکتا ہے بصورت دیگر اسے آئرلینڈ سے میچ جیت کر بہتر رن ریٹ پر آگے جانے کا موقع ملے گا اسی طرح آئرلینڈ کو سپر ایٹ تک رسائی کے لیے زمبابوے اور بھارت سے میچ جیتنا ہوگا بھارت سے ہارنے کی صورت میں فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا دوسری جانب گروپ اے میں آسٹریلیا ، سری لنکا اور بھارت سپر ایٹ میں تقریباً رسائی حاصل کرچکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ میں سے سپر ایٹ تک رسائی کرنے والی ٹیم کا فیصلہ نو مارچ کو ہوگا سری لنکا اور آسٹریلیا میں دوسری اور تیسری پوزیشن کا فیصلہ آٹھ مارچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا

وقت اشاعت : 07/03/2015 - 08:49:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں