الیکشن کمیشن نے اقبال ظفر جھگڑا ، راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ، عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک دونوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے‘ الیکشن کمیشن

ہفتہ 7 مارچ 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخاب جیتنے والے ن لیگ کے اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ، اسلام آبا ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدوار اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیئے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کے اسلام آباد سے سینیٹ امیدواروں راحیلہ مگسی اور اقبال ظفر جھگڑا کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز کا اجراء اسلام آباد ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے سے منسوب کر دیا ہے اور دونوں امیدواروں کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی نقل منگوا لی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک دونوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیل فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھی دونوں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔ دریں اثناء فاٹا سینیٹ الیکشن سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ہے ، عدالت نے الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر رکھا ہے۔