وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور، وزیراعظم نے غلط بیانی کرکے حلف کی پاسداری نہیں کی آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے‘ درخواست گزار

ہفتہ 7 مارچ 2015 08:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء )وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظور کر لی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس سہیل اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کی بیٹی کا نام مریم صفدر ہے جبکہ وزیراعظم نے مریم نواز کے نام سے چیئر پرسن یوتھ لون کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وزیراعظم نے غلط بیانی کرکے حلف کی پاسداری نہیں کی، عدالت سے استدعا کی گئی کہ حلف کی پاسداری نہ کرنے پر وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل چھے کے تحت کارروائی کی جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے جو غور طلب ہیں۔دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت، وزارت خارجہ، ڈی جی ایمیگریشن اور آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے بیس مئی تک جواب طلب کر لیا۔ جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :