بدعنوانی کو ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ممنون حسین،حکومت کار سازی ..
تازہ ترین : 1

بدعنوانی کو ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ممنون حسین،حکومت کار سازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ،فریقین کی مشاورت سے نئی آٹو پالیسی بنارہی ہے ، کارسازی کی صنعت تحقیق اور جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرے ،صدر مملکت کی آٹو شو کی تقریب سے خطاب

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بدعنوانی کو ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، قوم بدعنوانی کے خاتمے میں کردار ادا کرے اور قوم بدعنوان عناصر سے قطع تعلق کرے،حکومت کار سازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے،حکومت فریقین کی مشاورت سے نئی آٹو پالیسی بنا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز آٹو شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ آٹو شو کے انعقاد پر متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،حکومت کار سازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے،حکومت فریقین کی مشاورت سے نئی آٹو پالیسی بنا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کار سازی کی صنعت صارفین کی امنگوں پر پورا اترے،آٹو انڈسٹری میں مسابقت کے رویے کے فروغ دینا چاہیے ،کار سازی کی صنعت تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی اپنائے ،انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر آٹو انڈسٹری کو اپنی پیداوار بڑھانی چاہیے،پاکستان کی آٹو انڈسٹری ہر طرح کی گاڑیاں بنا رہی ہے ۔

صدر نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ،قوم بدعنوان عناصر سے قطع تعلق کرے۔انہوں نے کہا کہ آٹو انڈسٹری دوسری صنعتوں کے مثال ہونی چاہیے ،صارف ملکی کاروں کی قیمت اور معیار سے مطمئن نہیں عالمی کساد بازاری نے کار سازی کی صنعت کو نقصان پہنچا،کاز سازی کی صنعت تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے اور مقامی سطح پر آٹو انڈسٹری کو اپنی پیداوار بڑھانی چاہیے

وقت اشاعت : 07/03/2015 - 08:55:23

اپنی رائے کا اظہار کریں