واشنگٹن‘ سکول بس ٹرک اور کار میں تصادم، عورت ہلاک، بچوں سمیت 46 زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء) واشنگٹن میں ایک سکول بس، ٹرک اور کار کے تصادم میں ایک عورت ہلاک جبکہ بچوں سمیت 42 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سکول بس، ٹرک اور کار میں تصادم واشنگٹن کے نواحی علاقے کی ہائی وے پر ہوا جس میں کار ڈرائیو کرنے والی عورت ہلاک ہو گئی جبکہ 42 زخمی طلبہ میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ بس ڈرائیور اور ٹرک پر سوار دو افراد بھی زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں سکول بس اور ٹرک کے اگلے حصے تباہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :