چینی ریلوے سٹیشن پر چاقووٴں کے وار سے 9 افراد زخمی ، پولیس کی کارروائی میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک دوسرا زندہ گرفتار

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:09

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء ) چین کے شمال میں واقع شہر گوانگ زو میں دو حملہ آوروں نے چاقو کے وار کر کے نو افراد کو زخمی کر دیاہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح شہر کے ریلوے سٹیشن پر پیش آیا ہے۔پولیس کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی کارروائی میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تاہم واقعے کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

یہ چین میں کسی ریلوے سٹیشن پر لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کا پہلا واقعہ نہیں۔گذشتہ سال مارچ میں ہی جنوب مغربی علاقے کْنمنگ میں پانچ مسلح حملہ آوروں نے ایک ٹرین سٹیشن پر کم از کم 28 افراد کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اس کے علاوہ ایک حملہ ارومچی میں کیا گیا تھا۔ حکام نے دونوں واقعات کی ذمہ داری ’اویغور‘ نسل کے مسلم شدت پسندوں پر ڈالی تھی۔ستمبر 2014 میں جنوبی چین کے پگشان قصبے میں سکول جانے والے بچوں پر حملہ کیا گیا جس میں چار طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔سال 2010 میں چین میں اسی طرح کے پانچ واقعات میں 17 افراد کو ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 15 بچے شامل تھے۔