بنگلہ دیش ائرپورٹ پر شمالی کوریا کے سفارتکار کو 27 کلو گرام سونا برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:09

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)بنگلہ دیشی حکام نے ائرپورٹ پر شمالی کوریا کے ایک سفارتکار کو 27 کلو گرام سونا برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ شمالی کوریا کے سفارتکار کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گرین سگنل سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے اس موقع پر کسٹم عملے نے ان کے بیگ کی تلاشی لی جس میں سے ستائیس کلو گرام سونا برآمد ہوا ہے حکام نے گرفتار کئے گئے سفارتکار کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے

متعلقہ عنوان :