امریکہ اور اس کے اتحادی شام اور عراق میں داعش کے خلاف زمینی جنگ کا آغاز کریں‘ سعودی ..
تازہ ترین : 1
امریکہ اور اس کے اتحادی شام اور عراق میں داعش کے خلاف زمینی جنگ کا آغاز ..

امریکہ اور اس کے اتحادی شام اور عراق میں داعش کے خلاف زمینی جنگ کا آغاز کریں‘ سعودی عرب

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء) سعودی عرب نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف زمینی جنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو نہ صرف داعش کے خلاف زمینی جنگ کا آغاز کرنا چاہئے بلکہ زمینی جنگ کے دوران اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے فوجی ذرائع اور معاونت فراہم کرنی چاہئے۔

وقت اشاعت : 07/03/2015 - 09:08:21

اپنی رائے کا اظہار کریں