عمران نواز شریف کی بجائے خود اور پارٹی پر توجہ دیتے تو ہر محاذ پر شکست نہ ہوتی ، پرویز رشید، خان صاحب جس چیز میں ہار جاتے ہیں اس کا بائیکاٹ کردیتے ہیں ، دنیا نے دیکھا خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کے ارکان پرچیاں لے کر باہر گئے ، خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف میں بغاوت (ن) لیگ کی وجہ سے ناکام ہوئی ، عمران خان کو نواز شریف کا شکر گزار ہونا چاہیے ، بیان

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نواز شریف کی بجائے خود اور پارٹی پر توجہ دیتے تو ہر محاذ پر شکست نہ ہوتی ، خان صاحب جس چیز میں ہار جاتے ہیں اس کا بائیکاٹ کر دیتے ہیں،دنیا نے دیکھا خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے ارکان پر چیاں لے کر باہر گئے ،خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف میں بغاوت مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے ناکام ہوئی عمران خان کو نواز شریف کا شکر گزار ہونا چاہیے ۔

جمعہ کے روز میڈیا کو جاری اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب نے این اے 122 بارے جتنے بھی دعوے کئے ان میں سے ایک بھی سچ نہیں نکلا این اے 122 نے عمران خان کے دھاندلی کے دعوے کی قلعی کھول دی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس چیز میں ہار جاتے ہیں اس کا بائیکاٹ کرتے ہیں وہ قومی اسمبلی کو تو نہیں مانتے لیکن سینٹ انتخابات کے لیے پشاور جا کر بیٹھ گئے ہیں خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی بغاوت مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے ناکام ہوئی عمران خان کو نواز شریف کا شکر گزار ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر نواز شریف کی بجائے خود اور پارٹی پر توجہ دیتے تو انہیں ہر محاذ پر شکست نہ ہوتی لیکن خان صاحب کا قصور نہیں انہیں پتہ نہیں کہ ملک کیسے چلاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے ارکان پر چیاں لے کر باہر گئے