الیکشن ٹریبونل میں این اے125 اور این اے118 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ،فیصلہ محفوظ،این اے 125 پر فیصلہ آج جبکہ این اے118 پر فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا،جسٹس کاظم ملک

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)الیکشن ٹریبونل میں این اے 125 اور این اے118 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس کاظم ملک نے دونوں پٹیشنروں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتو ی کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روزجسٹس کاظم ملک نے این اے 125 میں مبینہ دھاندلی اور ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی ،وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ آج (ہفتہ ) کو سنایا جائیگا ۔

جبکہ دوسری عذرداری پٹیشن این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ کو محفوظ کر لیا ،این اے118 پر فیصلہ (پیر ) کے روز سنایا جائیگا ۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2013 میں این اے 125 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے جبکہ این اے 118 میں مسلم لیگ (ن) ملک ریاض کامیاب قرار پائے تھے