نادرہ کی جانب سے غیر ممالک میں تعینات افسران و سٹاف میں باقاعدگیاں،وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کرلیا،ابو ظہبی میں تعینات افسران و سٹاف کو فوری بلانے کا حکم

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)نادرہ کی جانب سے غیر ممالک میں تعنات افسران و سٹاف میں باقاعدگیاں،وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔ابو ظہبی میں تعینات افسران و سٹاف کو فوری بلانے کا حکم۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے گزشتہ دور حکومت میں باہر ممالک میں نادرا کے افسران اور سٹاف کی حتمی فہرست طلب کر لی ہے اور حکم دیا ہے کہ کئی سالوں سے غیر ممالک میں نادرا کے افسران اور سٹاف تعینات ہیں جنکی انہیں اطلاع نہیں دی گئی،ابو ظہبی میں گزشتہ سات سال سے ملازمین تعینات ہیں اور انہیں واپس کیوں نہیں بلایا گیا،وزیر داخلہ نے نادرہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ غیر ممالک میں تعینات تمام افسران اور سٹاف کی فہرست دی جائے اور نیز بتایا جائے کہ وہ کتنے عرصے سے تعینات ہیں،چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا آئیندہ پالیسی وضع کر ے تاکہ شفاف طریقے سے تعیناتیاں کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :