حکومت نے 22ویں ترمیم کا ڈرامہ رچایا، پھرسینٹ سے ایک دن پہلے رات کے اندھیرے میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا، عمران خان ، آصف زرداری اور نواز شریف سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ بارے جانتے تھے، تحریک انصاف کے اراکین کروڑوں روپے کی پیشکش کے باوجود ضمیر فروش نہیں بنے،سینٹ الیکشن میں ایک صوبے کے لوگوں کو دوسرے صوبوں میں لایا گیا، اب چیئرمین شپ کیلئے بھی کروڑوں روپے خرچ ہونگے،تحریک انصاف چیئرمین شپ کیلئے دونوں پارٹیوں کو ووٹ نہیں دے گی ،نادرا کے ٹربیونل جج نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے ایک مہینے کا ٹائم دیا ہے اگلے ہفتے چیئرمین نادرا سے بات کرونگا تو اصلیت پتہ چلے گی ، نادرا کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت نہیں چلنے دینگے ، تحریک انصاف سڑکوں پر آکر اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرے گی، دعوے سے کہتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات نہیں جیتے گی،بنی گالہ میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سمیت اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے اراکین کروڑوں روپے کی پیشکش کے باوجود ضمیر فروش نہیں بنے ، حالانکہ سینٹ الیکشن میں ایک صوبے کے لوگوں کو دوسرے صوبوں میں لایا گیا اور اب چیئرمین شپ کیلئے بھی کروڑوں روپے خرچ ہونگے ، آصف زرداری اور نواز شریف نے سیاست میں آکر پیسے بنائے ، تحریک انصاف چیئرمین شپ کیلئے دونوں پارٹیوں کو ووٹ نہیں دے گی ، خیبر پختونخواہ میں ایک جماعت پیسے لگا کر الیکشن جیت جاتی تھی لیکن اس مرتبہ اس جماعت کے تینوں لوگ ناکام ہوگئے ، آج تک مسلم لیگ (ن) نے مینار پاکستان پر جلسہ نہیں کیا لیکن الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو اتنے ووٹ کیسے پڑ جاتے ہیں ، خانزادہ کیسے سینیٹر بن گیا ، حاصل بزنجو نے آل پارٹیز کانفرنس میں جنرل سینیٹرز کی چار کروڑ روپے قیمت بتائی ، آصف زرداری اور نواز شریف سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ بارے جانتے تھے پھر بھی نواز نے 22ویں ترمیم کا ڈرامہ رچایا اور پھرسینٹ سے ایک دن پہلے رات کے اندھیرے میں صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سعودی عرب معرکہ مارنے چلا گیا ، دعوے سے کہتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات نہیں جیتے گی ، نادرا کے ٹربیونل جج نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے ایک مہینے کا ٹائم دیا ہے اگلے ہفتے چیئرمین نادرا سے بات کرونگا تو اصلیت پتہ چلے گی ، نادرا کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت نہیں چلنے دینگے اور تحریک انصاف سڑکوں پر آکر اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے الیکشن اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے غور وخوص کیا گیا جبکہ سینٹ الیکشن کیلئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے بعد عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سمیت اراکین اسمبلی کو خیبر پختونخواہ میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے اراکین کو کروڑوں روپے کی پیشکش کے باوجود ضمیر فروش نہیں بنے ، حالانکہ سینٹ الیکشن میں ایک صوبے کے لوگوں کو دوسرے صوبوں میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو پتہ چل گیا ہوگا کہ نیا خیبر پختونخواہ اب بن گیا ہے تحریک انصاف نے میرٹ پر ٹکٹ دیئے حالانکہ ہمارے اراکین کو سینٹ الیکشن کیلئے کروڑوں روپے کی آفرز ہوئیں لیکن ہمارے ایم پی ایز نے غیر مندی کا ثبوت دیا اور سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرکے دکھایا ۔ عمران خان نے کہا کہ حاصل بزنجو نے آل پارٹیز کانفرنس میں جنرل سینیٹرز کی قیمت چار کروڑ روپے بتائی تھی نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت تمام پارٹیاں ہارس ٹریڈنگ کے بارے میں جانتی تھیں لیکن نواز شریف نے بائیسویں آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچا کر سینٹ الیکشن سے ایک دن پہلے صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سعودی عرب مارکہ مارنے چلے گئے حالانکہ ملک میں حقیقی جمہوریت سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب چیئرمین شپ کیلئے بھی کروڑوں روپے چلیں گے لیکن تحریک انصاف چیئرمین شپ کیلئے دونوں پارٹیوں کو ووٹ نہیں دے گی آصف زرداری اور نواز شریف نے سیاست میں آکر پراپرٹی بنائی ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک جماعت پیسے لگا کر سینٹ میں آجاتی تھی لیکن اس مرتبہ اسی جماعت کے تین لوگ ناکام ہوگئے ہیں عمران خان نے کہا کہ ہم نے سینئر کی ایک کمیٹی بنا دی ہے جو سینٹ کے براہ راست الیکشن کیلئے مہم چلائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی سے 70لاکھ جعلی ووٹ ڈالے لیکن آج تک (ن) لیگ نے مینار پاکستان پر ایک جلسہ بھی نہیں کیا ۔ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتوں نے 2013ء کے الیکشن کو دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیا لیکن تحریک انصاف نے عملی اقدامات کرتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے لیکن اب این اے 122پر ٹربیونل جج نے ایک مہینے کا وقت دیا ہے اگلے ہفتے نادرا کے چیئرمین سے ملاقات کیلئے جاؤں گا اور وہاں پر اصلیت پتہ چلے گی کیونکہ تحریک انصاف نادرا میں اس لئے گئی تھی کہ (ن) لیگ فیصلے کیلئے سپریم کورٹ جائے گی لیکن اب این اے 122پر نادرا کا رزلٹ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی اور حکومت چلنا مشکل ہوجائیگا عمران خان نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات نہیں جیتے گی ۔