انجرڈ عرفان اور سہیل پروٹیز کے خلاف دستیاب ہونگے، پی سی بی،دونوں بولرز جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کو شیڈول میچ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے، مینجمنٹ

جمعہ 6 مارچ 2015 08:25

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء) پاکستان کا پہلے سے پریشان حال بولنگ اٹیک مزید فٹنس مسائل میں الجھ گیا، فاسٹ بولر محمد عرفان اور سہیل خان یو اے ای سے میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔متحدہ عرب امارات کے خلاف تین اوورز کرنے کے بعد عرفان کے کولہے میں تکلیف شروع ہوئی جس کی وجہ سے وہ دوبارہ بولنگ نہیں کرپائے، سہیل خان نے بھی 9 اوورز کیے۔

(جاری ہے)

ٹیم کو پہلے ہی اپنے اہم ترین بولرزسعید اجمل، حفیظ، عمرگل اور جنید خان کی مختلف مسائل کی وجہ سے خدمات حاصل نہیں ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ دونوں بولرز جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کو شیڈول میچ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ میں نہیں سمجھتا کہ عرفان کی تکلیف کوئی زیادہ تشویش کی بات ہے، وہ اگلے میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :