ملتان ، تھانہ الپہ کے علاقے بستی ریتڑی سے تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارافرادنے ..
تازہ ترین : 1
ملتان ، تھانہ الپہ کے علاقے بستی ریتڑی سے تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارافرادنے ..

ملتان ، تھانہ الپہ کے علاقے بستی ریتڑی سے تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارافرادنے 14سالہ ذہنی معذوریتیم بچی کواغواء کرکے سات روزتک اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا، بچی کی حالت غیرہونے پرنیم مردہ حالت میں کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب پھینک کرفرار

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء)ملتان میں تھانہ الپہ کے علاقے بستی ریتڑی سے تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارافرادنے 14سالہ ذہنی معذوریتیم بچی فوزیہ بی بی کواغواء کرکے سات روزتک اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایااوراب بعدازاں بچی کی حالت غیرہونے پرنیم مردہ حالت میں کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب پھینک کرفرارہوگیا۔بچی کونیم مردہ حالت میں پڑھے دیکھ کرراہ گیرنے ریسکیو1122کواطلاع دی جنہوں نے بچی کوانتہائی تشویشناک حالت میں نشترہسپتال پہنچایا۔

بعدازاں اطلاع ملنے پربچی کی خالہ بچی کوگھرلے آئی،جس کی تاحال حالت درست نہیں ہے اورغریب خالہ کے پاس بچی کے علاج معالجے کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں جس پرعلاقہ کے لوگ چندہ کرکے مددکررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ الپہ کے علاقہ بستی ریتڑی سے ایک ہفتہ سے زائدقبل تین نامعلوم افرادجوموٹرسائیکل پرسوارتھے نے چودہ سالہ ذہنی معذوریتیم بچی فوزیہ بی بی کواغواء کیااوراس کے ساتھ نامعلوم مقام پرسات روزتک اجتماعی زیادتی کی اوربعدازاں اسے نیم مردہ حالت میں ریلوے سٹیشن کے قریب پھینک کرفرارہوگئے ۔اس واقع کی اطلاع متعلقہ پولیس کوکردی گئی ہے

وقت اشاعت : 06/03/2015 - 08:44:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں