برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھارتی اعتراض اور احتجاج کو نظر انداز کر دیا

جمعہ 6 مارچ 2015 09:05

لندن: (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء) جھوٹی جمہوریت کا ڈھنڈھورا پیٹنے والے ملک بھارت سے سچ برداشت نہ ہوا۔ دہلی میں 2012 میں اجتماعی زیادتی کے افسوس ناک واقعے پر بننے والی دستاویزی فلم پر عدالتی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بی بی سی نے فلم نشر کر دی۔

(جاری ہے)

فلم کو صرف نشر ہی نہیں کیا بلکہ انٹرنیٹ پر اپلوڈ بھی کر دی گئی۔ اب بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ بھارت کا اعتراض ہے کہ دستاویزی فلم میں ملک کا صحیح چہرہ پیش نہیں کیا گیا

متعلقہ عنوان :