افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 29 طالبان ہلاک

جمعہ 6 مارچ 2015 09:04

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 29 طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس اور فوج نے ننگرہار‘ زابل اور ہلمند میں مشترکہ آپریسن کئے جس کے نتیجے میں 29 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران تین طالبان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :