پاکستان،بھارت تعلقات کے فروغ کیلئے جامع مذاکرات کی ضرورت ہے:اعزاز چوہدری، سیکریٹری ..
تازہ ترین : 1

پاکستان،بھارت تعلقات کے فروغ کیلئے جامع مذاکرات کی ضرورت ہے:اعزاز چوہدری، سیکریٹری خارجہ کی پی فائیو ممالک کے سفیروں اوراسلام آباد میں یورپی یونین کے مشن کو بھارتی خارجہ سیکرٹری کے دورے کے بارے میں بریفنگ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء )خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے مسلسل اور جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔وہ جمعرات کے روز پی فائیو ممالک کے سفیروں اوراسلام آباد میں یورپی یونین کے مشن کو بھارتی خارجہ سیکرٹری کے دورے کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔خارجہ سیکرٹری نے دورے کو صحیح سمت میں ایک قدم قراردیا اور دوطرفہ اورعلاقائی مسائل پر ہونے والے مذاکرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سفیروں نے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا

وقت اشاعت : 06/03/2015 - 09:15:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں