چنیوٹ،آٹھ سالہ بچے سے چالیس سالہ شخص کی زیادتی

جمعرات 5 مارچ 2015 08:36

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء)آٹھ سالہ بچے سے چالیس سالہ شخص کی زیادتی تفصیلات کے مطابق چاہ نگیری والا کا رہائشی آٹھ سالہ زاہد ولدسرفراز گھر کے باہر دوپہر کے وقت سائیکل چلا رہا تھا کہ اسی علاقے کا رہائشی چالیس سالہ رمضان نے اسے بلایا اور چیز کھلانے کے بہانے گھر میں لے گیا جہاں اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا زاہد کی چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے جنہیں دیکھ کر رمضان موقع سے فرار ہوگیا اہل علاقہ اور زاہد کا والد سرفراز نیم بہوشی کی حالت اور خون میں لت پت بچے کو لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچے اور تھانہ سٹی میں ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ کی درخواست بھی دے دی ۔