ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے علاقے میرن میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ اور معاون جاں بحق،تربیتی طیارہ میراج محو پرواز تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث تحصیل پروا کے علاقے میرن میں گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے بورڈ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضایہ

جمعرات 5 مارچ 2015 08:28

ڈیرہ اسماعیل خان،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے عالقے میرن میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ اور معاون جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کی شام پاک فوج کا تربیتی طیارہ میراجمحو پرواز تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث تحصیل پروا کے علاقے میرن میں گر کر تباہ ہوگیا ایس ایچ او پروا کے مطابق مشاق طیارہ موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے جس کے ٹکڑے میرن اور چھڑا تک دور دور گرے ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ جاں بحق ہوگئے ہیں ڈی پی او کے مطابق علاقے میں تیز بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات ہیں سول ایوی ایشن نے بھی تربیتی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس کے ٹکڑے دور دور تک جاگرے اور طیارے میں آگ لگ گئی،پاک فضایہ کے ترجمان نے طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے بورڈ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :