جنگ عظیم کے دوران بھارت میں تعینات امریکی جاسوسہ الزبتھ بیٹائی ا یک سو سال کی ہوگئیں

جمعرات 5 مارچ 2015 08:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء) جنگ عظیم دوئم کے دوران بھارت میں تعینات امریکی جاسوسہ الزبتھ بیٹائی ایک سو سال کی ہوگئیں۔ غیر ملکی خبررساں ادرے کے مطابق سی ائی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے الزبتھ بیٹائی کی ایک سویں سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کی اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ہمیں الزبتھ کی ادارے کیلئے خدمات پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الزبتھ نے اپنے طویل کیریئر میں ادارے کیلئے ایسی بے مثال خدمات سرانجام دیں جو کہ کم از کم کسی بھی ادارے میں کام کرنے والی خاتون کیلئے شاندار مثال ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :