اگلے ہفتے سے فوجی عدالتیں مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، نیکٹا

جمعرات 5 مارچ 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء) نیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فوجی عدالتیں ا آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط نے نیکٹا سے مدراس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس چئیرمین سینیٹر طاہرمشہدی کی زیرصدارت ہوا۔

نیکٹا کوارڈی نیٹر حامد علی خان نے کمیٹی کو ملک میں مدارس کے حوالے سے بریفنگ دی۔حامدعلی خان نے کہا کہ ایجنسی رپورٹس کے مطابق ملک میں مدارس کی تعداد اٹھارہ سیتیئس ہزارتک ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مدارس بورڈ کے مطابق ملک بھرمیں چھبیس ہزار مدارس ہیں۔قائمہ کمیٹی نے دریافت کیا کہ مدارس کیلئے فنڈنگ کہاں سے آتی ہے،جس پر نیکٹا ارکان نے لاعلمی کا اظہارکیا، نیکٹا حکام کمیٹی کو مدارس میں غیرملکی طلبا کی تعدادسے بھی آگاہ نہ کرسکے۔

وزارت داخلہ کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چئیرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب مدارس کو فنڈنگ کی غلط معلومات سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا۔ مدارس کے حوالے سے پنجاب پولیس کی رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پ ایک سوستائیس مدارس میں غیرملکی فنڈنگ کا شبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :