بارش کے موسم میں درجنو ں شہری لڑکیوں کو لفٹ دینے میں لٹ گئے

بدھ 4 مارچ 2015 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)بارش کے موسم میں درجنو ں شہری لڑکیوں کو لفٹ دینے میں لٹ گئے ،نوسرباز لڑکیوں کا گروپ ایکسپریس وے پر مسلسل کئی روز تک سرگرم رہا،متعدد بابے،اور درجنوں نوجوان بارش کے موسم میں انسانی ہمدردی کرنے پر جیبیں خالی کروا گئے ،تھانوں میں پولیس کے الٹے سوالات سے بچنے کی خاطر چپ کا روزہ ہی افادیت سمجھا۔

گزشتہ روز متعد د شہریوں نے بتایا کہ ایکسپریس وے پر خوبرودوشیزائیں مختلف بس سٹاپوں پر کھڑی ہوتی ہیں اور جو شہری انہیں لفٹ دے تو مطلوبہ سٹاف سے پہلے لڑکیاں بلیک میل کرنا شروع کر دیتی ہیں کہ جیب سے خرچہ نکالو ورنہ ہم شور مچا دیں گی اس حرکت پر شریف شہری اپنی عزت کو بچاتے ہوئے انہیں پیسے دیکر رخصت کر دیتے۔گزشتہ روز شام کو ایک حساس ادارے کے ملازم کے ساتھ واقعہ پیش آیا تو انہوں نے لڑکیوں کو سیدھا تھانے لے جانا چاہا تو پھر معافی تلافی پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو حساس ادارے کے ملازم نے نام نہ لکھنے کی شرط پر بتایا کہ وہ لڑکیا ں اپنے آپ کو پمز،پولی کلینک میں نرس ظاہر کرتی ہیں اور انکی یونیفارم بھی نرسوں والی تھی ،لڑکیوں کے مطابق وہ یہ شغل بارش کے دن ہمیشہ کرتی ہیں اس طر ح وہ ہزاروں روپے روزانہ کما لیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق شہری پولیس تھانہ میں شکایت ا س لئے نہیں کرتے کہ انہیں خوف ہے کہ پولیس الٹا انہیں پھنسا دے گی ،یا و ہ اس قسم کے سوالات کریگی کہ انکی شخصیت مشکوک ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :