پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اورالاوٴنسزمیں 100فیصداضافے کی تجویز

بدھ 4 مارچ 2015 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی نے ارکان کی تنخواہوں اورالاوٴنسزمیں 100فیصداضافے کی تجویزدیدی ،اسپیکرنے محکمہ قانون کومعاملہ اسمبلی میں لانے کی ہدایت کردی ،پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی نے اسمبلی کے راکین کی تنخواہ الاوٴنسزسمیت45ہزارسے بڑھاکر83ہزارکرنے کی تجویزدی ہے جبکہ بنیادی تنخواہ 2ہزارسے بڑھاکر25ہزارکرنے ،اراکین کاٹریولنگ الاوٴنس 75ہزارسے بڑھاکرسوالاکھ کرنے اوریومیہ الاوٴنس15سوسے بڑھاکر25سوکرنے کی تجویزدیدی ہے اسپیکرنے محکمہ قانون پنجاب کوتجویزارسال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اسے اسمبلی میں پیش کریں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :