اسلام آباد میں ایک جعلی لیڈی ڈاکٹر نے نوجوان لڑکیوں کو سیکس کے جال میں پھنسانا شروع کردیا

بدھ 4 مارچ 2015 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)اسلام آباد میں ایک جعلی لیڈی ڈاکٹر نے نوجوان لڑکیوں کو سیکس کے جال میں پھنسانا شروع کردیا ہے اور بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والی40سالہ اس خاتون نے اسلام آباد کے مضافات میں ایک کلینک بھی کھول دیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خاتون کی آڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے،جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس دھندے میں پھنسی ہوئی لڑکیاں اس سے نکلنے کی کوششوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دھندے میں کالج اور یونیورسٹیوں کی نوجوان معصوم لڑکیوں کو ٹریپ کیا جاتا ہے اور ان کو یہ کہہ کر بلیک میل کیا جاتا ہے کہ ان کی ویڈیو ریلیز کردی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق اس جعلی سینٹر میں مذکورہ خاتون لڑکیوں کو ہم جنس پرستی کے دھندے پر لگاتی ہے

متعلقہ عنوان :