دو دن سے بھوکا ڈبل ایم اے نابینا کی پرامن احتجاج کے دوران حالت نازک ،ایڈہاک نابینا افراد کی یومیہ تنخواہ 370 روپے مقرر کرنا حکومتی بے حسی کی انتہا ہے، مظاہرین کی گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 08:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دو روز سے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پنجاب بھر سے آئے ہوئے درجنوں نابینا افراد میں سے جھنگ سے تعلق رکھنے والے ڈبل ایم اے نوجوان عثمان کی بھوک اور پیاس سے حالت نازک ہو گئی اور وہ چیئرنگ کراس چوک میں گر پڑا، خبر رساں ادارے کی اطلاع پر 1122کے عملہ نے اسے نزدیکی گنگا رام ہسپتال پہنچادیا، نابینا افراد نے لاہور سے وابستہ لیڈر محمد اسلم رحمانی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ دو روز سے یہاں موجود ہیں اب ہمیں لالی پاپ دیا جا رہا ہے، ہمیں دو گریڈ میں تقسیم کر کے پہلے گریڈ والے افراد کی تنخواہ 530 روپے یومیہ اور دوسرے گریڈ کی تنخواہ 370 روپے کی بات کی جارہی ہے جبکہ حکومتی سکیل کے مطابق ایڈہاک معذور افراد کی تنخواہ کسی بھی محکمہ میں 1120 روپے ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :