واہ کینٹ،پولیس اور حساس اداروں نے راولپنڈی،اسلام آباد اور اٹک میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث4رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا

بدھ 4 مارچ 2015 08:38

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)پولیس اور حساس اداروں نے راولپنڈی،اسلام آباد اور اٹک میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث4رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،2ملزم اب بھی مطلوب ہیں،ملزموں نے9 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے واہ کینٹ سے4ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے،یہ 4رکنی گروہ راولپنڈی،اسلام آباد اور اٹک میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے،ان کے ایک ساتھی خودکش حملہ آور آصف نے خود کو دستی بم سے اڑایا تھا جس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے،گرفتار ملزموں نے اعتراف کیا ہے،انہوں نے ٹارگٹ کرکے6 عام شہریوں اور3اہلکاروں کو قتل کیا ہے،ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے مزید 2ساتھی اب بھی پولیس کو مطلوب ہیں