سینیٹ انتخابات، پنجاب میں بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا حکم ،امیدواروں کے نام حروف تہجی کے اعتبار سے لکھے جائیں گے

بدھ 4 مارچ 2015 08:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب میں بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا حکم دے دیا گیا،امیدواروں کے نام حروف تہجی کے اعتبار سے لکھے جائیں گے،جنرل نشست کیلئے سفید ٹیکنو کریٹ کے لئے سبز اور خواتین کی نشست کیلئے بیلٹ پیپر گلابی ہوگا،سینیٹ کے انتخابات کیلئے پنجاب میں بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا حکم دے دیا گیا ہے،پنجاب میں جنرل نشست کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید رکھا جائے گا جبکہ علماء اور ٹیکنوکریٹس کیلئے مخصوص نشست کے لئے بیلٹ پیپر کا رنگ سبز اور خواتین کی مخصوص نشست کیلئے گلابی رنگ ہوگا،بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام حروف تہجی کی تربیت کے تحت لکھے جائیں گے