ترکی ، صدر اردوآن پر تنقید کرنے والا ایک معروف صحافی گرفتار

بدھ 4 مارچ 2015 08:58

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)ترکی میں پولیس نے صدر رجب طیب اردوآن کے ناقد ملک کے ایک معروف صحافی مہمت بارانسو کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ اس صحافی کو سرکاری دستاویزات کو نقصان پہچانے اور فوجی افسران کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مہمت کو اس سے قبل دسمبر میں صدر رجب طیب ایردوآن کے ایک مشیر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔ 2012ء اور 2013ء کے دوران صحافیوں کو حراست میں لیے جانے کے سب سے زیادہ واقعات ترکی میں سامنے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :