ہیلری کلنٹن پر وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام
تازہ ترین : 1

ہیلری کلنٹن پر وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) امریکا کی سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں۔ امریکی روزنامے نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیلری کلنٹن 4 سال امریکا کی وزیر خارجہ رہیں۔ اس دوران وہ سرکاری نوعیت کے رابطوں کے لئے اپنے محکمہ جاتی ای میل اکاوٴنٹ کے بجائے ذاتی ای میل اکاوٴنٹ استعمال کرتی تھیں جو کہ امریکا کے مروجہ سرکاری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

اخبار کا کہنا تھا کہ ان کی اسی خلاف ورزی کی بدولت محکمہ خارجہ کو 55 ہزار کاغذات پر مشتمل ریکارڈ محفوظ کرنا پڑا۔دوسری جانب ہیلری کلنٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتی ہیں، انہوں نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جو اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہو۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 08:58:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں