جرمنی ،ہر دوسرے شخص کو روزگار کے دوران جنسی ہراساں کئے جانے کا انکشاف

بدھ 4 مارچ 2015 08:54

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)جرمنی میں ہر دوسرے شخص کو نوکری کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ انسداد نسلی امتیاز کی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہر پانچویں خاتون کو اس کی مرضی کے خلاف اس کے ساتھیوں کے جانب سے ہاتھ لگایا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بارہ فیصد مردوں کو بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جنسی طور پر ہراساں کرنے سے مراد بے بیہودہ جملے کسنا اور غیر اخلاقی تصاویر دکھانا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :