یوکرائن‘ سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں‘ تین فوجی ہلاک‘ نو زخمی

بدھ 4 مارچ 2015 08:53

کیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) یوکرائن میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں تین فوجی ہلاک جبکہ نو زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ کیو کے مشرقی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

جھڑپوں کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوآں سے ان علاقوں میں فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :