افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 طالبان ہلاک‘ آٹھ زخمی
تازہ ترین : 1

افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 طالبان ہلاک‘ آٹھ زخمی

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران نو طالبان ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرات‘ غزنی‘ ہلمند ‘ قندوز‘ ارزگان ‘ پکتیا‘ سرائی پل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کئے جس کے نتیجے میں نو طالبان ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کئے گئے طالبان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 08:53:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں