امریکہ‘ پاکستانی نژاد شہری پر القاعدہ کو ای میلز میں بم مواد کے لئے خواتین کے نام بطور کوڈ استعمال کرنے کی فرد جرم عائد

بدھ 4 مارچ 2015 09:37

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد شہری پر 2009ء میں برطانیہ میں بم دھماکے کی سازش کے لئے استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے حوالے سے القاعدہ کو ای میل میں خواتین کے ناموں کا کوڈ استعمال کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک عدالت کی پراسیکیوٹر زینب احمد نے بتایا کہ عابد نصیر نے 2009ء میں برطانیہ میں ہونیوالے بم دھماکوں کی سازش کے دوران القاعدہ کو متعدد ای میلز کیں جن میں انہوں نے بم دھماکے کے میٹیریل کے لئے خواتین کے نام بطور کوڈ استعمال کئے جن میں ہما اور نادیہ نام شامل ہیں۔

دریں اثناء عابد نصیر نے اپنے خلاف عائد کئے جانیوالے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف انٹرنیٹ پر شادیاں کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور اسی ہوالے سے یہ ای میلز تھیں۔

متعلقہ عنوان :