سینیٹ الیکشن آرٹیکل 226 خفیہ رائے شماری کے تحت ہوں گے ،الیکشن کمیشن،پولنگ بوتھ میں موبائل فون اور ووٹر الیکٹرانکس آلات نہیں لا سکتے ،ہدایت نامہ

بدھ 4 مارچ 2015 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے ۔ہدایت نامے کے مطابق سینیٹ الیکشن آرٹیکل 226 خفیہ رائے شماری کے تحت ہوں گے جبکہ سینیٹ الیکشن کے دوران قومی و صوبائی ارکان پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی ، ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی رکن الیکٹرانکس آلات ساتھ نہیں لا سکتے۔

(جاری ہے)

پولنگ آفیسر اور ریٹرننگ آفسران کو مجسٹریٹ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے جوخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر ہی کوئی تادیبی کارروائی عمل میں لا سکیں گے