حکومت ملک میں جوہری توانائی سمیت انرجی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے‘ نواز شریف، وزیراعظم کو پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام بارے بریفنگ

بدھ 4 مارچ 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں جوہری توانائی سمیت انرجی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کو پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام بارے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران کے ٹی اور کے تھری جوہری پراجیکٹس اور مستقبل کے مجوزہ پراجیکٹس بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان پراجیکٹس کیلئے فنڈز کی فراہمی این پی ٹی وژن 2050 کے تحت کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف‘ وزیر خزانہ اسحق ڈار‘ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور ڈی جی سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن بھی موجود تھے۔