چیئرمین پی سی بی شہریار خان کرکٹ سیریز پر بات کرنے کیلئے5مارچ کو بھارت جائیں گے

منگل 3 مارچ 2015 08:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین شہریار خان بھارت سے کرکٹ سیریز پر بات کرنے کیلئے5مارچ کو بھارت جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق شہریار خان جمعرات 5مارچ کو بھارت جائیں گے جہاں پر وہ بی سی سی آئی کے نو منتخب چےئرمین جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کریں گے اور ان سے پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ سیریز پر بات کریں گے