سپریم کورٹ ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

منگل 3 مارچ 2015 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کردی‘ درخواست عوامی حمایت تحریک کے سربراہ مولوی اقبال حیدر نے دائر کی تھی‘ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روز کیس کی سماعت کی تاہم اس دوران درخواست گزار پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔