سینیٹ الیکشن میں پی پی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں مفاہمت ہوگئی، سندھ میں جنرل سیٹ پرپی ایم ایل این کے شیرازی گروپ کے تین ایم پی اے پی پی پی کو ووٹ دیں گے،ذرائع

منگل 3 مارچ 2015 08:36

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء) سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پی پی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں مفاہمت ہوگئی ہے ، ذرائع کے مطابق سندھ میں سینیٹ کے الیکشن کے لئے جنرل سیٹ پرپی ایم ایل این کے شیرازی گروپ کے تین ایم پی اے پی پی پی کو ووٹ دیں گے، اس ضمن میں شیرازی گروپ کی جانب سے گذشتہ دنوں اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں بھی اعتماد میں لیاگیاہے ،سندہ میں پی پی سے مفاہمت کے نتیجے میں شیرازی گروپ کی جانب سے تمام کیسز کے خاتمے اور کچے کی زمین ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے ،علاوہ ازیں ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں سرکاری افسران کی مقرری ان کی مرضی پر کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ شیرازی گروپ کو سندھ میں پی پی حکومت نے گرین سگنل دیدیاہے اس ضمن میں سجاول ضلع کے پہلے ڈی سی شوکت جوکھیوکو شیرازی گروپ کے اعتراضات پر ہٹاکر زبیر چنہ کو پہلے ہی ڈی سی سجاول مقرر کردیاگیاہے جبکہ سجاول اور ٹھٹھہ ضلع میں پی پی ایم پی اے سید اویس مظفر ہاشمی کی سرگرمیوں کو بھی محدود کرکے سائیڈ لائین کردیاگیاہے ،جس کے بعد شیرازی گروپ سیاسی طور پر رلیف محسوس کررہے ہیں، دوسری جانب سجاول ضلع میں پی پی کارکنوں میں شیرازی گروپ سے مفاہمت کی خبروں کے بعد شدید اعتراضات سامنے آئے ہیں پی پی کے مقامی جیالوں نے شیرازی گروپ کے خلاف ہرسطح پر محاذ جنگ کھولنے کا عندیہ دیاہے ۔